امریکا نے جمعرات سے نئے ویزا قوانین پر عملدرآمد شروع کر دیا۔ نئے امریکی ویزا قوانین کے تحت دوہری شہریت کے حامل افراد کو خصوصی نگرانی کے بعد ویزے دیئے جائیں گے۔
جبکہ ایسے افراد جنہوں نے مارچ 2011ءکے بعد ایران ، عراق ، سوڈان اور شام کے سفر اختیار کئے ان کو بھی ویزا کلیئرنس کا سامنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق نئے
ویزا قوانین کی سختیاں وہ افراد یا شہری بھی بھگتے ہیں جنہوں نے امریکی ویزا ویور پروگرام کے تحت سفر کیا ہواہوگا۔
ایرانی ، عراقی ، سوڈانی اور شامی نژاد امریکیوں کو بھی امریکا آنے کیلئے فل ویزا کیلئے اپلائی کرنا ہوگا۔بتایا جاتا ہے کہ برطانیہ کی ایک خاتون صحافی کو برطانیہ اور ایران کی دوہری شہریت رکھنے کی وجہ سے چند روز قبل امریکا جانے کیلئے طیارے پر سوار ہونے سے روک دیا گیا تھا۔